کیا سینیٹر خالدہ اطیب عدت میں ووٹ ڈال سکتی ہیں ؟ فتویٰ جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایم کیو ایم کی سینیٹر خالدہ اطیب کو ووٹ ڈالنے کیلئے عدت سے اٹھنے کو غیر شرعی قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق جامعہ بنوریہ کی جانب سے خالدہ اطیب کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے فتویٰ میں مفتیان کرام کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالناایسی شرعی ضرورت نہیں جس کے دوران عدت میں گھرسے نکلنے کی اجازت دی جائے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اس سقم کو دورکرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرے۔
خیال رہے کہ خالدہ کے شوہر کا کچھ عرصہ پہلے ہی انتقال ہوا جس کے باعث وہ عدت میں ہیں۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے انہیں عدت سے اٹھائے جانے کے حوالے سے جامعہ بنوریہ سے رجوع کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ خالدہ اطیب شرعی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گی۔ ایم کیو ایم رہنما کشور زہرہ کے مطابق خالدہ اطیب نے ووٹ ڈالنے کا فیصلہ علمائے کرام کی مشاورت کے بعد کیا ہے۔ وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد جائیں گی۔اور سینٹ الیکشن کے لئے ووٹ کا سٹ کرینگی۔