(24 نیوز) حریم شاہ نے ہائیکورٹ کی طرف سے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دیدیا اورکہا کہ اس سے قبل جب اس ایپ کو بند کیا گیا تو ہم نے آواز اٹھائی اور صدائیں بلند کی تھیں کہ پابندی کسی مسئلہ کا حل نہیں ۔تاہم اس کے باوجود کچھ لوگوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے جان تک دے دی۔
تفصیلات کے مطا بق حریم شا ہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے کے بعد حکومت کو مجبور کیا گیا کہ احکامات صادر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس فیصلے پر عوام کو قصور وار قرار دیتی ہوں کیونکہ ہماری عوام ایسی ہے کہ اسے کوئی چیز مل جائے تو ہم اعتدال کی بجائے اس کا غلط استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
حریم شاہ نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جب بھی کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اس میں ہمیں مد نظر رکھتے ہوئے کرتی ہے، ہمیں اگر کوئی ویڈیو بنانی ہے تو ایسی ویڈیو بنائیں جس کا کوئی مقصد ہو۔بنا کسی مقصد کے ویڈیو بنانا میری سمجھ سے با لا تر ہے۔
ٹک ٹاک پر پابندی۔۔۔ حریم شاہ بھی میدا ن میں آگئیں
Mar 11, 2021 | 23:10:PM