پی ٹی آئی نے ڈپٹی چیئرمین کیلئے ن لیگ کے ہی سینٹر کو نامزد کردیا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین کیلئے ن لیگ کے ہی سینٹر کو نامزد کردیا۔
اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چئیرمین کے لیے نامزد نا کر سکے اور اسکے لیے اسکو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چئیرمین کے لیے ن لیگ ہی کے سینٹر کو نامزد کر دیا ! ????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 11, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس جماعت کی کیاعزت ہو گی جو سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین کیلئے نامزد نہ کرسکے اور اس کیلئے اسکو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے ۔
مسلم لیگ ن حوش و حواس پر اتنی سوار ہے کہ امیدوار بھی ن کا کھڑا کر دیا ???? https://t.co/UMu9RAMna0
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 11, 2021
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھاکہ مسلم لیگ ہوش و حواس پر اتنی سوار ہے کہ امیدوار بھی ن لیگ کا کھڑا کردیا