(24نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین کیلئے ن لیگ کے ہی سینٹر کو نامزد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس جماعت کی کیاعزت ہو گی جو سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین کیلئے نامزد نہ کرسکے اور اس کیلئے اسکو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے ۔
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھاکہ مسلم لیگ ہوش و حواس پر اتنی سوار ہے کہ امیدوار بھی ن لیگ کا کھڑا کردیا