ان کیمرہ سماعت یا مارشل لاءکو رٹس نہیں جہاں پر پابندی لگائی جائے ‘عظمیٰ بخاری 

Mar 11, 2021 | 23:30:PM
ان کیمرہ سماعت یا مارشل لاءکو رٹس نہیں جہاں پر پابندی لگائی جائے ‘عظمیٰ بخاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پولیس ہر پیشی پر ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بتاتی ہے، حالات کو کشیدہ بنا سکتے ہیں لیکن ایسا کرنا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاید جج صاحب کو کمرہ عدالت میں شہباز شریف سے بات کرنا ناگوار گزرا،جج صاحب نے کہا کہ اراکین اسمبلی کمرہ عدالت میں نہیں آ سکتے ۔
 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کمرہ عدالت کے اندر صرف 8 سے 10 لوگ موجود تھے ،میں نے جج صاحب کو کہا کہ میں ہائیکورٹ کی وکیل ہوں تو انہوں نے باہر بھیج دیا،یہ اوپن کورٹ ہے کسی کو نہیں روک سکتے ،اس پر اچھے دلائل بھی دے سکتی ہوں لیکن ہمارا کیس اس عدالت میں ہے اس لئے ہم نے زبان بندی کی ہوئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کا چیتا اور ٹائیگر آ رہا ہے اس لئے یہ انتظامات لئے گئے ہیں، ہم شہباز گل کا استقبال کریں گے، اگر ان میں ہمت ہے تو سامنے والے دروازے سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ بہت اچھے کام کر رہے ہیں تو سامنے والے دروازے سے آئیں پیچھے سے نہ آئیں،ہماری عمران خان اور عثمان بزدار سے سیاسی لڑائی ہے ،پولیس کو بیچ میں نہیں آنا چاہیے۔