اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے یا نہیں ؟مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی کا متضا د موقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے یا نہیں ،مریم نواز اور پی ڈی ایم امیدوار کا متضا د موقف سامنے آگیا ۔
پی ڈی ایم کے چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کاکہناہے کہ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آرہی ہے ،امید ہے کل تک بھی اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہی رہے گی۔
صحافی کے سوال ’مریم نواز تو کہتی ہیں ان کے سینیٹرزکونامعلوم فون کالز آرہی ہیں ، کیا آپ کے ارکان کو بھی کالز آرہی ہیں ‘کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نہیں میرے علم میں ایسی کوئی کالز نہیں ہیں ۔
ایک اور سوال ’کیا اس بار بھی ووٹ مینج کرنے کی ذمہ داری علی حیدر گیلانی کو دی ہے ‘کے جواب میں ان کاکہناتھا کہ علی حیدر گیلانی کیاکرتا ہے ،صحافی نے مزید سوال ’علی حیدر گیلانی ووٹوں کی خریداری کرتا ہے ویڈیو آچکی ہے ‘کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔
یوسف رضا گیلانی نے ایک اور سوال’پچھلی بار عدم اعتماد کے ووٹ میں اپوزیشن کے پندرہ ارکان دوسری طرف چلے گئے تھے ‘کے جواب میں کہاکہ اس بار اسی لئے ہم نے انتظام کیا ہے ۔