پشا ور میں تبدیلی آگئی ۔۔۔بی آر ٹی کے بعد زو بائی سائیکل سروس کا آغاز

Mar 11, 2021 | 23:40:PM
پشا ور میں تبدیلی آگئی ۔۔۔بی آر ٹی کے بعد زو بائی سائیکل سروس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)تبدیلی سرکا ر نے پشاور میں بی آر ٹی بس سروس کے بعد زو بائی سائیکل سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطا بق زو بائی سائیکل کا پہلے دو گھنٹے کے لیے کرایہ 20 سے 40 روپے ہوگا، مزید ہر گھنٹے بعد 60 روپے چارج ہونگے۔ سروس کے لیے مجموعی طور پر 360 سائیکلیں موجود ہوں گی۔ ابتدائی طور پر جامعہ پشاور کے طلبہ کو سہولت دی گئی ہے۔
 وزیر اعظم عمرا ن خا ن کے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سائیکل سروس ہے۔ موبائل ایپ کے ذریعے شہری زو بائی سائیکل کی سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔