خواتین کیساتھ خواجہ سرائوں میں بھی برقعہ پہننے کا رواج زور پکڑنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شادی بیاہ کی تقریبات کے علاوہ اکثر اضلاع میں خواجہ سرائوں کی اکثریت بازاروں میں جانے سے قبل برقعہ پہن کر جانے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سرائوں کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں اکثر لوگ ہمیں یہ کہہ کر دیکھنے سے انکار کردیتے ہیں کہ یہ تو بازاروں میں دھکے کھا رہے ہوتے ہیں جبکہ برقعہ اوڑھنے سے شائقین میں ایک تجسس رہتا ہے اور اس کے پہننے سے ہمیں تحفظ کا احساس بھی ہورہا ہے
خواجہ سراﺅں کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ہمیں بغیر برقعہ کے دیکھ کر غلط قسم کے فقرے کستے تھے اس سے بھی ہم محفوظ ہوچکے ہیں اور حقیقتاً اسلام نے پردے کا جو کہا ہے اس کے بہت فوائد ہیں جو ہمیں برقعہ پہن کر محسوس ہورہے ہیں اور لوگ پردہ کرنے سے ہمارا احترام بھی کرنے لگے ہیں۔