شا دی کی کا میا بی کیلئے جذباتی ہونا ضر وری ہے ،ودیا بالن

Mar 11, 2021 | 23:56:PM
شا دی کی کا میا بی کیلئے جذباتی ہونا ضر وری ہے ،ودیا بالن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ ودیا با لن کا ایک ٹی وی انٹر ویو میں کہنا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں جذبوں کا موجود رہنا ضروری ہے۔اگر جذبات نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
تفصیلات کے مطا بق شادی کی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے با لی وڈ کو ئین نے کہا کہ یہ بڑا آسان ہے کہ کوئی بھی اپنے شوہر یا بیوی کو سمجھ لے کہ اسے تو یہ ملنا ہی تھا سو مل گیا، لیکن یہ غلط ہوگا۔انکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر کوئی اپنے شوہر یا بیوی کو اس طرح سے سمجھ لے تو پھر میاں بیوی کے درمیان محبتیں کم ہوجاتی ہیں اور شادی کی کامیابی کا زیادہ تر دارومدار اس امکانی خیال سے گریز میں ہے۔ 
 ودیا بالن نے مزید کہا کہ شادی شدہ زندگی میں بہت کچھ کرنا ہوتا ہے، میں اس سے اتفاق کرتی ہوں کہ آپ کو ایک ایسے شخص کے ساتھ رہنا ہے جو کہ آپکے ساتھ پلا بڑھانہ ہو۔