چین تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے، امریکاکاانتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا کے اعلیٰ فوج افسر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے اعلی فوجی افسر نے خبردار کیا ہے کہ چین آئندہ 6 برسوں میں تائیوان پر چڑھائی کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایشیا پیسیفک میں امریکا کے اعلی فوجی افسر ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ مجھے خوف ہے کہ چین ایشیا میں امریکی فوجی طاقت پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے اور 2050 تک چین امریکا کی فوجی حکمرانی پر اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے۔
ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن کا مزید کہنا تھا کہ چین کے عزائم سے پہلے تائیوان واضح طور پر ان کے نشانے پر ہے، میرا خیال ہے کہ آئندہ 6 برسوں میں چین تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔
امریکی ایڈمرل کا کہنا تھا خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت امریکا کیلئے غیر موزوں صورتحال پیدا کر رہی ہے اور ہمارا مزاحمت کا عنصر بھی کم ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ تائیوان 1949 کی خانہ جنگی کے بعد چین سے علیحدہ ہو گیا تھا اور تائیوان خود کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرتا ہے تاہم چین کا مقف ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے۔