(ویب ڈیسک) یو آئی کے تمام کارکنوں کو رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ قومی اسمبلی سے روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے تمام کارکنوں کوشخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پررہا کر دیا گیا ،رہائی کے بعد جے یو آئی کے تمام کارکن اور دونوں رکن قومی اسمبلی تھانہ آبپارہ سے روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں پارلیمنٹ جانے والے راستےپر خاردار تاریں اور بیریئر لگا کر سیل کردیے گئے ہیں۔ ڈی چوک اور نادرا چوک سے پارلیمنٹ کے انٹری پوائنٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام جے یو آئی ف کے ممکنہ احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس عمران گرتی ہوئی حکومت کا آلہ کار بننے سے پرہیز کرے۔مریم نواز