(ویب ڈیسک)امریکا میں دنیا کی سب سے لمبی اور لگژری ”دی امریکن ڈریم “نامی لیموزین ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نویں کی دہائی میں مشہور ہونیوالی دی امریکن ڈریم نامی سپر لگژری گاڑی میں کچھ تبدیلیا کی گئیں ،گاڑی کی لمبائی 60 سے بڑھا کر 100 فٹ کردی گئی جس کی وجہ سے گاڑی کا نام ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ۔
مائیکل میننگ نے بتایا کہ میری ٹیم نے امریکن ڈریم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور نئے سرے سے اسکی تزئین و آرائش اور مرمت کا منصوبہ بنایا اور اس کی لمبائی 100 فٹ کردی۔ گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، باتھ ٹب، پوٹنگ گرین اور بڑا واٹر بیڈ شامل ہیں۔
مائیکل میننگ کا کہنا ہے کہ نیوجرسی کے ایک گودام میں کافی عرصے سے کھڑی گاڑی کو متعدد فلموں میں استعمال کیا گیا تھا جس کے کئی مقامات پر زنگ لگ گیا تھا جبکہ اس کے بہت سے پرزے بھی خراب ہوگئے تھے۔
دی امریکن ڈریم نے 1986 میں پہلی بار گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا کے دنیا کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرائی تھی دنیا میں اس گاڑی کو خاصی شہرت مل گئی تھی ۔ پہلی بار 1986 میں مشہور ہونیوالی گاڑی "دی امریکن ڈریم" میں 26 پہیے لگائے گئے تھے اور ساتھ ہی دو وی ایٹ انجن استعمال کئے گئے تھے ۔ لیکن آہستہ آہستہ وہ گمنامی چلی گئی ۔اب گاڑی میں کچھ تبدیلیاں کرکے ایک بار پھر دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:خنزیر کے دل کی پیوندکاری کروانے والا شخص چل بسا