عمران خان نے قوم سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کئے،انہیں ہوم ورک کیساتھ آنا چاہئے تھا،آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے،انہیں معقول ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہیے تھا۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ روڈ شو کے موقع پر لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سیاست میں نہیں آئیں گے تاکہ یوٹرن کا الزام نہ لگے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے بڑے وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 برس چاہئیں، ایسی بات نہیں کہ عمران بھائی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، عمران خان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی سیریز ۔۔ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری