موسم کے تیور بدل گئے؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تیز دھوپ نکلنےسے مختلف شہروں کا درجہ حرارت بڑھنے لگا۔لاہورشہرکادرجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ کراچی والے بھی ہو جائیں تیار ،شہر میں آج گرمی کا راج رہے گا۔
تفصیلات کےمطابق سردی کی لہر میں کمی کے ساتھ ہی گرمی نے دستک دے دی ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ لاہور میں صبح کے وقت درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری ریکارڈ جبکہ اے کیو آئی 165 ریکارڈ کیا گیا اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے امکانات ظاہر نہیں کئے۔
پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔اس کے علاوہ کراچی میں گرم ہوا کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔شہر میں آلودگی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر آگیا،شہر میں آلودگی کی موجودہ شرح 171 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،اسلام آباد،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔