حکومت کا 3 دن عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں تین دن عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکی حدود میں 22 اور 24مارچ کوتمام سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل بھی ہوگی۔
اسلام آباد میں 22 سے 24 مارچ تک تمام سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی،کابینہ ڈویژن نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تبدیل،وزیر اعظم مان گئے
خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے 7 مارچ کواعلان کیا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں 22، 23اور 24مارچ کو چھٹی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے کپڑوں کی خواہش کرنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا۔شوہر نے ایسی سزا دی کہ یقین کرنا مشکل