(24نیوز)کارکنوں کی رہائی کے بعد جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے رہنماوں اور کارکنان کو چھوڑ دیا گیااب سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے اخلاقیات کو روندتے ہوئے کل پارلیمنٹ لاجز میں دھاوا بولا۔اراکین پارلیمنٹ سے بدتمیزی کی گئی ،بلاجواز تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مہمانوں پر تشدد کیا گیا،حکومت کی طر ف سے واقعے پر جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے رکھا گیا،ہم نے کم وقت میں پورا ملک جام کیا،ہمارے سارے ممبران رہا ہو چکے ہیں۔ اب رہائی ملنے کی صورت میں کارکنان پر امن رہیں ،سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:جمعیت علمائے اسلام کے تمام کارکن رہا
کارکنوں کی رہائی ،مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کی کال واپس لے لی
Mar 11, 2022 | 11:49:AM