(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی علیم خان نے لندن میں قائد ن لیگ نوازشریف سے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علیم خان نے نواز شریف سے 9 تاریخ کوتین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بیٹے حسن نواز اورحسین نواز بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان کے سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اور علیم خان کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا۔علیم خان نے پی ٹی آئی کی طرف سے ان کیساتھ ہونیوالے سلوک پر بھی بات چیت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:کارکنوں کی رہائی ،مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کی کال واپس لے لی