قانون ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا، قانون ہاتھ میں لیا گیا تو اگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے،اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو کچل کررکھ دوں گا نہیں دیکھوں گا کہ کتنا بڑا لیڈر یا کس جماعت کا سربراہ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، 50 افراد کو پارلیمنٹ لاجز میں داخل کیا گیا، پولیس پر تشدد کیا گیا، 5 اہلکار زخمی ہوئے، ہم نے 5 گھنٹے ان سے مذاکرات کئے، کسی کیخلاف دہشتگردی کا پرچہ نہیں کاٹا، اکتوبر 2019 میں انصار الاسلام پر پابندی لگائی گئی، ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں، پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی اور ان کے اہلخانہ رہائش پذیر ہیں، جے یو آئی کے ایم این ایز اپنی مرضی سے ساتھ گئے، اپوزیشن کے پاس 172 لوگ نہیں ہیں اس لئے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں، ہم نے ایف آئی آر میں کوئی جھوٹی دفعہ نہیں لگائی، آپ عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑنے جا رہے ہیں، آپ کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے، انہوں نے مین گیٹ پر قبضہ کیا اور پھر اپنے بندے داخل کئے،وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کامران مرتضیٰ نے پولیس کیخلاف گندی زبان استعمال کی، فوج ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی یہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، روس، یوکرین جنگ میں پاکستان غیر جانبدار رہا ہے، عمران خان نے کہا ہم امریکا، یوکرین، چین سب کے ساتھ ہیں، اگر کوئی غلطی کریں گے تو آپ خسارے میں رہیں گے، اپوزیشن ڈرامے بند کرے، لوگ ڈرامے بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں،مخالفین کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام کے تمام کارکن رہا