(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پچ کو عالمی مقابلوں کے لیے 'غیر معیاری' قرار دیدیا۔
آئی سی سی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں پچ کو عالمی مقابلوں کے لیے غیر معیاری قرار دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 5 روز کے دوران وکٹ کے ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وکٹ پر نہ فاسٹ بولرز کیلئے کچھ تھا اور نہ ہی اسپنرز کو کوئی مدد ملی جس کی وجہ سے بیٹ اور بال میں یکساں مقابلہ نہ رہ سکا۔
اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کی پچ کو شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ میچ کے پانچ روزہ کھیل میں محض 14 وکٹیں گری تھیں اور 1187 رنز بنے تھے۔
پاکستانی بولر محمد عامر نے تنقید کرےت ہوئے لکھا تھا کہ اس پچ پر تو پاکستانی بولرز کو گھر چلے جانا چاہئے بیٹسمین آپس میں کھیل لیں ۔
یہ بھی پڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں تباہ کن اضافہ