الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو جلسہ کرنے سے روک دیا

Mar 11, 2022 | 14:14:PM

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کسی بھی آفس ہولڈر کو انتخابی مہم سے روک دیا ۔ الیکشن کمیشن نے 10 مارچ کے کوڈ آف کنڈکٹ کو تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد Revised کر دیا۔ جس کے مطابق اراکین پارلیمنٹ انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر بدستور پابندی ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے کے سلسلے میں آج لوئر دیر میں جلسہ کرنے والے ہیں الیکشن کمیشن انہیں جلسہ کرنے سے روک دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:لندن میں سیاسی ہلچل ۔۔علیم خان کی نوازشریف سے طویل ملاقات

مزیدخبریں