پاک فوج پر فخر ۔ملک درست سمت پر گامزن ہے:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مستحکم ہوتا جا رہا ہے، ملک کی سمت درست ہے اور معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں ہر قسم کے بین الاقوامی کوالٹی کے ادارے بنا سکتے ہیں، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہماری رکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، جیسے جیسے ملک کی آمدنی بڑھے گی،پہلی ترجیح غربت کا خاتمہ ہوگا، دوسری ترجیح اپنےدفاع پرخرچ کریں گے، کوئی بھی ملک ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: کارکنوں کی رہائی ،مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کی کال واپس لے لی