(ویب ڈیسک)سینئر صحافی، معروف شاعر اور اسکالر فرہاد زیدی انتقال کرگئے۔فرہاد زیدی کے اہل خانہ کے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
فرہاد زیدی ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور مقامی اخبار کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں جبکہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر اور آرٹس کونسل کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔
مرحوم فرہاد زیدی نے بیوہ اور 2 بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے فرہاد زیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے فرہاد زیدی کےانتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔