کورونا پابندیاں ختم ہوتےحرمین شریف لوگوں کا ہجوم امڈ آیا؛ روح پرور مناظر

Mar 11, 2022 | 16:15:PM

(24 نیوز)مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں کورونا پابندیاں ختم ہونے پرلاکھ مسلمان نے  نماز جمعہ ادا کی۔

دو سال بعد ہرطرف روح پرور مناظر،مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تقریباً 10 لاکھ مسلمانوں نےنماز جمعہ پڑھی۔نماز جمعہ میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کعبۃ اللہ کا طواف کرنے کےلئےمطاف میں لوگوں کا جم غفیر لگ گیا۔

کورونا پابندیاں ختم ہوتے ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ  میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔ فجر کی نماز میں بھی مساجد میں روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ حرم شریف میں مقام ابراہیم کی زیارت کی بھی اجازات دے دی گئی۔ چند رو پہلے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کورونا پابندیاں ختم کی گئی تھیں۔

عمرہ ادائیگی کے لیے حرمین الشریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی کو پہلے ہی ختم کیا جاچکا ہے۔لیکن وہاں آنے والے افراد کے لیے ماسک کی شرط اب بھی لازمی ہے۔

مزیدخبریں