(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 90 لاکھ کی آبادی والے شمال مشرقی شہر چانگ چون میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے لاک ڈاون لگانے کا یہ حکم چانگ چون کےعلاقے میں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ کے درمیان دیا ہے۔ اس کے تحت مقامی شہریوں کوگھر پر ہی رہنا ہوگا اور تین دور کی اجتماعی چیک اپ سے گزرنا ہوگا۔ وہیں غیر ضروری کاروبار بند ہیں اور ٹرانسپورٹ روابط معطل کردیئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین میں جمعہ کو پورے ملک میں مقامی ٹرانسمیشن کے 397 اور معاملے سامنے آئے، جن میں سے 98 معاملے جیلن صوبے میں آئے ہیں۔ شہر کے اندر صرف دو معاملے سامنے آئے۔ مقامی حکام نے وبا کے حوالے سے بالکل برداشت نہ کرنے کی چینی پالیسی کے تحت ایک یا زیادہ معاملے والے علاقوں میں لاک ڈاون لگانے کا عزم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا پابندیاں ختم ہوتےحرمین شریف لوگوں کا ہجوم امڈ آیا؛ روح پرور مناظر