خونی میچ،17 افراد ہلاک اور26 زخمی،لڑائی کی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میکسیکو میں کھیلے جانیوالے ایک فٹبال لیگ میچ میں خون کی ہولی۔میچ کے دوران شائقین گتھم گتھا ہو گئے، لڑائی شدت اختیار کر گئی ، جس کے نتیجے میں17 افراد کے ہلاک اور کم از کم 26 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ہنگامے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی فٹبال لیگ میں کوئریٹارو اور اٹلاس کے درمیان کھیلے جانے والا میچ میدان میں موجود شائقین کے درمیان لڑائی کی وجہ سے 63 منٹ کے بعدختم کردیا گیا۔ گراؤنڈ کےاسٹینڈز میں دونوں ٹیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے کو مارا پیٹا اور انہیں برہنہ کر دیا۔مداحوں کے خون آلود اور غیر ذمہ دارانہ فوٹیج کے درمیان اموات کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئیں۔اس موقع پر سیکیورٹی نے دروازے کھول دیئے تاکہ خواتین اور بچے میدان کی طرف بھاگ سکیں۔لیگا ایم ایکس میکسیکو کے ایلیٹ فٹ بال ڈویژن نے اس ہفتے کے آخر میں باقی تمام میچوں کو معطل کرنے کا اعلان کیاہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سلامتی کے ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ، چین میں لاک ڈاؤن نافذ