(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ کے پی کے شہر دیر میں کئے گئے جلسہ میں شرکت کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم، وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر ، مراد سعید اور انور زیب کو نوٹس جار ی کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اور وفاقی وزراء کو خود یا بذریعہ وکیل 14 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے آج ہی وزیر اعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو جلسہ کرنے سے روک دیا