سونے کی قدر میں کمی ، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی ؟ اہم خبر

Mar 11, 2022 | 19:17:PM
روس یوکرین جنگ، سونے کی قدر، اضافے کے بعد گراوٹ،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس یوکرین جنگ کے بعد سونے کی قدر میں اضافے کے بعد گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے،عالمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا۔
سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 450 روپے سستا ہوگیاجس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 30 ہزار 750 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونا 386 روپے سستاہوکر 1لاکھ 12 ہزار 97 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر سستاہوکر 1983 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 3 دن عام تعطیل کا اعلان