میاں چنوں میں میزائل گرنے کا واقعہ ، بھارت نے غلطی تسلیم کرلی 

Mar 11, 2022 | 19:30:PM

(24 نیوز)بھارت نے میاں چنوں میں میزائل گرنے کے واقعہ پر غلطی تسلیم کرلی ۔
بھارتی وزارت دفاع نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ9 مارچ کو معمول کی چیکنگ کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث میزائل چلا ،پتہ چلا ہے میزائل پاکستان کی حدود میں گرا ہے ، بھارتی وزارت دفاع کاکہناہے کہ یہ معاملہ انتہائی افسوسناک ہے ،بھارتی حکومت نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے ، معاملے کی جانچ کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ،ان کاکہناتھا کہ اچھی بات یہ ہے حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 3 دن عام تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں