تحریک عدم اعتماد۔حکومت 10ہزار کارکن لائے گی تو ہم ایک لاکھ لائیں گے۔زرداری کی زیر صدارت اجلاس کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد روز بروز گرم ہوتی سیاست کے دوران زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی قانونی ٹیم کی بڑی بیٹھک ہوئی۔اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرادری نے کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ اجلاس میں گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز کے میں ہونیوالے واقعہ سے متعلق قانونی جنگ لڑنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔عدم اعتماد کی تحریک والے دن اپوزیشن کی جانب سے بڑا جلسہ کرنے کی بھی تجویزدی گئی۔ شرکانے کہا کہ اگر حکمران جماعت نے عدم اعتماد کے روز 10 ہزار کارکن لائی ہم 1 لاکھ لا ئیں گے، ا جلاس میں اتوار کو اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا پارلیمنٹ لاجز واقعہ پر ا ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
اس اہم اجلاس میں فاروق ایچ نائیک، کامران مرتضیٰ، نوید قمر، ایاز صادق ، مرتضیٰ وہاب، منظور آفریدی، اعظم نزیر تارڑ عطا تارڑ سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ جس دن تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی اس روز پارلیمنٹ کے باہر حکومت کی حمایت میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے کارکنوں کو بلایا جائے گا۔اس دن جلسے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔آزاد امیدوار کی حیثیت سے بلدیاتی الیکشن کیسے لڑا جائے۔الیکشن کمیشن نے طریقہ بتا دیا