وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Mar 11, 2022 | 21:26:PM

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، آئینی درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے دائر کی ہے۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بطور پاکستانی شہری وزیراعظم کے خلاف آئینی درخواست جمع کروادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے عہدے، آئین اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے، آرٹیکل 9 میں قانون کے مد نظر ہر شہری کا تحفظ لازمی ہے۔سابق صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ وزیر اعظم نے صاف الفاظ میں زرداری صاحب کو مارنے کی دھمکی دی، وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بڑی دیر سے آصف زرداری میری بندوق کی نشانے پر ہے۔وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ آصف زرداری نے بیس بیس کروڑ روپے ہمارے ارکان کو خریدنے کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔وزیر اعظم پنجاب میں بڑی تبدیلی کیلئے رضا مند ہو گئے۔مسلم لیگ ق

مزیدخبریں