مہنگائی 16.49 فیصد تک پہنچ گئی ۔۔ادار ہ شماریات 

Mar 11, 2022 | 21:44:PM

 (24نیوز)مہنگائی کی مجموعی شرح میں اضافہ، ہفتہ وار بنیادوں پر شرح 0.52 فیصد اضافے سے 16.49 فیصد تک پہنچ گئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 9 اشیائے ضروریہ سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کھلا دودھ ،خشک پاوڈر دودھ، آلو، پیاز، پتی، دال چنا، چکن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، سرسوں کا تیل، کپڑے دھونے والا صابن، باسمتی ٹوٹا چاول مہنگا ہوا۔ آلو 2.38 فیصد، پیاز10.86 فیصد، چکن 8.75 فیصد، سرسوں کا تیل 2.33 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 1.96 فیصد، کپڑے دھونے والا صابن 1.40 فیصد مہنگا ہوا۔اس ہفتے چینی، گڑ، ٹماٹر، انڈے، لہسن، آٹا، دال مونگ، دال ماش اور ایل پی جی پر مشتمل 9 اشیا سستی بھی ہوئیں، ٹماٹر 15.57 فیصد، دال مونگ 0.39 فیصد، انڈے 1.22 فیصد، لہسن 3.94 فیصد، چینی 0.73 فیصد، دال ماش 0.64 فیصد، آٹا 0.22 فیصد، ایل پی جی 0.24 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 13.48 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 15.24 فیصد، 22 ہزار 889 روپے. سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والوں کے لئے 15.29 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والوں کے لئے 15.63 فیصد اور 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 17.36 فیصد رہی۔

 یہ بھی پڑھیں۔آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی دال روٹی کے دیوانے ،تصویر شیئر کردی

مزیدخبریں