پارلیمنٹ لاجز واقعہ پر یار محمد رند کا مولانا فضل الرحمن سے اظہار یکجہتی

Mar 11, 2022 | 22:13:PM
پاکستان، تحریک، انصاف، منحرف، رہنما، یار محمد رند
کیپشن: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما یار محمد رند ( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما یار محمد رند نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقا ت کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہامولانا فضل الرحمان کی زندگی کی فکر تھی، میں ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی سابق کے رہنما یار محمد رند نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان نے یار محمد رند کا استقبال کیا اور یار محمد رند نے مولانا فضل الرحمن کو گلدستہ پیش کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ ورز کے واقعہ پر اظہار افسوس کے لئے آیا ہوں، پارلیمنٹ لاجز میں جس طرح پولیس نے ایکشن کیا جو بالکل نہیں ہونا چاہے تھا، ہم مولانا فضل الرحمان کی زندگی اور رفقا کے بارے میں کافی فکر مند تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم بہت فکر مند تھے، اللہ نے مولانا فضل الرحمن کی حفاظت کی، میں کسی بھی جماعت رہوں میں 9 بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکا ہوں، پارٹی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے غلامی اختیار کرلی ہے،تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں پیش ہوچکی ہے،تحریک عدم اعتماد پر وقت آنے ووٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سردار یار محمد رند تجربہ کار پارلیمنٹرین ہیں، اصل چیز وہ گواہی ہوتی ہے جو گھر سے آتی ہے یہ اپنی روایات رکھتے ہیں،جو قوتوں ہم پر مسلط ہیں یہ بتائیں گے انکا مقام و کردار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی دال روٹی کے دیوانے ،تصویر شیئر کردی