(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر لوئر دیر میں عمران خان کا جلسہ الیکشن کمیشن کی پابندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوئردیر جلسے میں شرکت پر عمران خان اور اس کی کابینہ کے افراد کو نااہل کرے، پبلک آفس ہولڈرز کی جانب سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی واضح پابندی کی خلاف ورزی کے بعد الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف اس کھلی خلاف ورزی پر کارروائی نہیں کرتا تو اپوزیشن ارکان پر انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے کی پابندی کا بھی کوئی جواز نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر
لوئردیر کا جلسہ۔ الیکشن کمیشن عمران کو نااہل کرے ۔بلاول بھٹو
Mar 11, 2022 | 22:24:PM