(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیاگیا۔
ایف آئی اے کے مطابق چودھری تنویر کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا،ن لیگ کے رہنما کراچی سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ،ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا،لیگی رہنما کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی میں بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔
چودھری تنویر پر زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں ،چودھری تنویر محکمہ اینٹی کرپشن کو مطلوب ہیں ، راولپنڈی سے اینٹی کرپشن کی ٹیم کراچی روانہ ہو گئی۔ایف آئی اے نے کہاکہ چودھری تنویر کو اینٹی کرپشن کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد۔حکومت 10ہزار کارکن لائے گی تو ہم ایک لاکھ لائیں گے۔زرداری کی زیر صدارت اجلاس کا فیصلہ