نیٹ فلکس کی بڑی خوشخبری

Mar 11, 2023 | 10:00:AM

(ویب ڈیسک) مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اپنے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

پاکستان میں موجود نیٹ فلکس صارفین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں کیا گیا ہے جہاں پر نیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔

پاکستانی صارفین کے لیے نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجز تقریباَ 1.6 ڈالرز ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ جیسے ملک میں لوگوں کو نیٹ فلیکس کا معیاری پیکیج حاصل کرنے کے لیے10.92ڈالزر ادا کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے پہلے بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیٹ فلکس نے مارکیٹ میں حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیشِ نظر مزید صارفین کو راغب کرنے کے لیے دنیا کے 30 سے ​​زائد ممالک میں اپنی ماہانہ فیس کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: رمضان کی آمد: موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

نیٹ فلکس کی جانب سے ماہانہ سبسکرپشن کی فیس میں کی جانے والی کمی کا اطلاق ایشیاء، یورپ، لاطینی امریکا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے کچھ حصّوں میں ہوگا۔

مزیدخبریں