لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) لاہور میں سی آئی اے شاہدرہ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ناکے پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے مارا گیا جبکہ تین ملزمان تاریکی میں فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ، دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، 11 افراد زخمی
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محسن مجید کے نام سے ہوئی جو قتل، ڈکیتی، رہزنی اور نقب زنی کے 80 مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔