(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ لوگوں کو ہنسانے کی غرض سے بنائے جانے والے جوکروں سے لوگ ڈر کیوں جاتے ہیں۔
جوکروں کا ڈر(جس کو کولروفوبیا کےنام سے جانا جاتا ہے) دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر بڑوں اور بچوں میں پایا جاتا ہے۔ فرنٹیئرز اِن سائیکالوجی میں حال ہی میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کے سائنس دانوں نے 64 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1000 افراد کے ایک بین الاقوامی سروے سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ مطالعے میں شریک ہونے والے افراد کی نصف سے زیادہ تعداد کسی نہ کسی سطح پر کولرو فوبیا میں مبتلا تھی۔ تقریباً 5 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ انہیں جوکروں سے انتہائی ڈر لگتا ہے۔
مزید پڑھیں: ترکیہ: صدر نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
تحقیق کے مطابق ضرورت سے زیادہ واضع کیے گئے چہرے کے خدوخال اور میک اپ کی وجہ سے چھپے ہوئے جذبات لوگوں میں ڈر کی بنیادی وجوہات ہوتی ہیں۔ ایک اور وجہ جو سامنے آئی اس میں جوکروں کا ڈراموں اور فلموں میں پیش کیا جانے والا منفی کردار ہے۔
سروے کے شرکاء کی جانب سے بتائی جانے والی ایک اور وجہ میں ان جوکروں کا مبینہ غیر متوقع رویہ بھی تھا۔