لیجنڈز لیگ میں مصباح الحق کی جاندار بیٹنگ، انڈیا مہاراجاز ڈھیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز نے انڈیا مہاراجاز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
لیجنڈز لیگ کرکٹ ماسٹرز کے رواں سیزن کا پہلا میچ دوحا میں کھیلا گیا۔
مصباح الحق کے مقابلے میں انڈیا کے گوتم گمبھیر نے 54 رنز کی شانداز اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
پہلے کھیلتے ہوئے ایشیا لائنز نے 165 رنز سکور کیے۔ مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔
جواب میں انڈیا مہاراجاز کی ٹیم 154 رنز ہی بنا پائی۔
ایشیا لائنز کے بولر سہیل تنویر نے 27 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
لیجنڈز لیگ کرکٹ ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو ماضی کے سپر سٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
جمعے کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایشیا لائنز اور انڈیا مہاراجاز کے مابین میچ میں کرکٹ کے مداحوں نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور سابق انڈین کرکٹر گوتم گمبھیر کو ایکشن میں دیکھا۔
A roaring start by the @AsiaLionsLLC as @IndMaharajasLLC's reign is cut short in the season opener! ????????
— Legends League Cricket (@llct20) March 10, 2023
Asia Lions won by 9 runs! ????@VisitQatar#LegendsLeagueCricket #LLCMasters #LLCT20 #YahanSabBossHain pic.twitter.com/vAJzefTRRI