(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے بیٹر رائیلی روسو نے ایونٹ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔
رائیلی روسو نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر ملتان سلطانز کی طرف سے پشاور زلمی کے خلاف 51 گیندوں پر 121 رنز کی شاندار کھیلی۔
انہوں نے میچ کے دوران پہلے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور پی ایس ایل میں تیز ترین ففٹی بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
رائیلی روسو نے یہیں پر بس نہیں کیا انہوں نے 41 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور تیز ترین سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈیا۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی رائیلی روسو نے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
وہ پی ایس ایل میں دو سنچریاں بنانے والے دوسرے غیرملکی کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل جیسن روئے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔