پی ایس ایل 8: کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

Mar 11, 2023 | 13:41:PM
پی ایس ایل 8: کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان سمیت 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 8 میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فضل حق فاروقی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

فضل حق فاروقی کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جب انہوں نے لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے 19 ویں اوور میں بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد گالم گلوچ اور بدزبانی کی۔

پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، ملتان سلطانز کے بیٹر شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ پر بھی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹم ڈیوڈ نے ایک گیند وائیڈ نہ قرار دینے پر ناراضی کا اظہار کیا، انہوں نے غلطی تسلیم نہیں کی، میچ آفیشلز نے آن فیلڈ امپائرز کے فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ شاداب خان نے ملتان کے آخری اوور میں امپائر کی جانب سے محمد وسیم کی ایک گیند کو وائیڈ قرار دیے جانے پر اعتراض کیا اور امپائر سے بحث کی تھی۔

ملتان سلطانز کے بیٹر شان مسعود نے بیٹنگ کے دوران ایک شارٹ پچ گیند کو وائیڈ قرار نہ دینے پر امپائر کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کی 10 فیصد کٹوتی ہوگی۔