جلیبی اور گلاب جامن کی انگلش میں وضاحت سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی ریسٹورنٹ کی جلیبی اور گلاب جامن کی اگلش میں تفصیل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ مترجم ڈیزی راک ویل نے ایک پاکستانی ریسٹورنٹ کے کھانوں کی فہرست کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔ جاری کردہ تصویر میں ریسٹورنٹ میں مہیا کیے جانے والے کھانوں کی تفصیل بھی درج تھی۔ چونکہ دینے والی بات یہ ہے ان کھانوں کی تفصیل انگلش میں لکھی ہوئی ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
Friends, @microMAF and I have just come across the ultimate description of jalebi! ???? ???? pic.twitter.com/YXgSPYmRFP
— Daisy Rockwell ڈیزی راکویل डेज़ी राक्वैल (@shreedaisy) February 28, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مینو میں خاص میٹھا، گرم جلیبی، گلاب جامن، فرنی، حلوہ، دہی کی کھیر، فروٹی کلفی اور شاہی ٹکڑا جیسی میٹھی ڈشز شامل ہیں۔ ان ڈشز کی تفصیل بھی انگلش میں لکھی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ
سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو خوب پسند کر رہے ہیں اور اس میں درج شدہ تفصیلات پر کھل کر تبصرے بھی کر رہے ہیں ۔ اس تصویر کو اب تک لاکھوں ویوز، لائیکس اور شیئرز بھی مل چکے ہیں۔