(24 نیوز ) دو دن مسلسل قیمت میں کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر مہنگا ہوکر 1866 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونا فی تولہ 1200 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سوناڈبل سینچری کے بلکل قریب پہنچ گیا ہے، نئی قیمت کے مطابق ایک تولہ سونا1 لاکھ 98 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے، دس گرام سونا 1029 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 70 ہزار 353 روپے کا ہوگیا ، جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2120 روپے پرہی برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)کے سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل