پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چھٹے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چھٹے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں منعقدہ مقابلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آرایس پی آر کے مطابق مقابلے میں پاک فوج کی7ٹیمیں شریک ہوئیں،مقابلے میں امریکا،سعودیہ عرب،بحرین،تھائی لینڈسمیت10بین الاقوامی ٹیموں نے شرکت کی،آذربائیجان،میانماراورنائجیریا مبصرکے طورپرشریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں جسمانی برداشت،ذہنی قابلیت اورٹیموں کی حکمت عملی ومہارت کا مظاہرہ پیش کیا گیا،ساٹھ گھنٹے پر محیط سخت جسمانی و ذہنی آزمائش کا مقابلہ سات سے نو مارچ تک دن رات جاری رہا،آرمی چیف نے مقابلے میں شریک ٹیموں کے پیشہ وارانہ عزم و ہمت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)کے سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تربیتی مشق کے طورپریہ مقابلے جوانوں کی صلاحیتوں کومزیدنکھارتے ہیں، جوانوں کی جسمانی اورجنگی مہارتوں سمیت بدلتے حربی کردار و ٹیم ورک کواجاگرکرتے ہیں،آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاک فوج بہادری،باہمی تعاون اورقابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے،پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے دوران باہمی تعاون، برداشت، عزم و حوصلے کی خوبیوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مقابلے کے شرکا کو ایوارڈز اوراعزازات سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے , شدت 4.2 ریکارڈ