پاک افغان کرکٹ سیریز ،کون ان کون آوٹ ؟ممکنہ نام سامنے آ گئے

Mar 11, 2023 | 18:14:PM
پاک افغان کرکٹ سیریز ،کون ان کون آوٹ ؟ممکنہ نام سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاک افغان ٹی  20 کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پیر  کو اعلان متوقع ہے جس کے ممکنہ نام سامنے آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے ، جس کیلئے بابر اعظم ، محمد رضوان اور حارث روف کا نام سامنے آئے ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ میں بہترین پرفارمنس دینے والے  نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جن میں بائیں ہاتھ کے      بلے باز صائم ایوب ،  دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز احسان اللہ  شامل ہیں جبکہ اعظم خان اور آل راونڈر عماد وسیم کی سکواڈ میں واپسی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن تین کرکٹرز کو آرام دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہیں نہ صرف افغانستان کے خلاف بلکہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ شاہین آفریدی سے کپتانی کے حوالے سے بات چیت بھی ہو گئی ہے، فارم اور پی ایس ایل میں اچھی قیادت کے باعث شاہین آفریدی کو وائٹ بال کے نائب کپتان شاداب خان پر ترجیح دی جا رہی ہے۔پاکستان نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔