(24 نیوز )وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان 100 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے پر بات چیت کیلئے ایران پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایران سے 100 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے جا رہا ہے ، جس کیلئے ٹرانسمشن لائن پر تیزی سے کام جاری ہے جو ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا، وفاقی وزیر پاک ایران بجلی منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کریں گے اور آج شام تہران میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے ، یوم پاکستان کی تقریب میں ایرانی سول اور فوجی حکام کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارتکار بھی شرکت کریں گے۔
100 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ ،وفاقی وزیر برائے توانائی ایران پہنچ گئے
Mar 11, 2023 | 18:22:PM