ایران میں سلنڈر پھٹنے کا حادثہ، ایک ہی گھر سے تعلق رکھنے والے 5 پاکستانی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایران میں سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی گھر سے تعلق رکھنے والے 5 پاکستانی جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش بھٹو کے قریب واقع گاؤں راضی پتافی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی گھرانے کے 5 افراد ایران میں سلنڈر پھٹنے سے پیش آئے حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، ایران کے علاقے قلعی گابری میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اسی گھر کے 5 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔
گھر کے اندر موجود منیر پتافی کے 2 بیٹے اور 3 بھانجیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں، جن میں 19 سالہ غلام رضا، 16 سالہ محرم علی اور حسن رضا کی 3 بیٹیاں 6 سالہ پٹھانی خاتون اور 3 سالہ ام فروہ سمیت ایک اور بیٹی شامل ہیں۔حادثے میں 3 خواتین اور ایک نوجوان سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایران کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد میں گیس سلنڈر کا زوردار دھماکہ، تین افراد زخمی
متاثرہ خاندان کے سربراہ حسن رضا پتافی کا کہنا ہے کہ رات گئے یہ ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں میرے 2 بیٹے اورسالے کی 3 بیٹیاں جاں بحق ہو ئی ہیں، ہمارے گھروں میں ماتم ہے اور حکومت ایران جاں بحق افراد کی میتیں واپس لانے میں ہمارا ساتھ دے رہی ہے، ہم 20 سال سے ایران میں مقیم ہیں اور فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں۔
اس قیامت برپا کردینے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی راضی پتافی میں ان کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور اس درد ناک واقع پر اہلِ خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)کے سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل