(24 نیوز ) ’’ پی ایس ایل‘‘ ہنگامہ میں سابق کرکٹر محمد آصف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ٹرین اب چھوٹ چکی ہے، اب ٹیم میں 4 تبدیلیاں کرنے کا فائدہ نہیں ہوگا یہ سب بہت پہلے کیا ہوتا تو اچھا ہوتا۔ کوئٹہ نے اپنی ٹیم اچھی استعمال نہیں کی اور چلے ہوئے کارتوس زیادہ رکھے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں آجنمائشی ویمنز لیگ ایمازونز نے 1-2 سے جیت لی۔ آخری میچ میں ایمازونز نے سپر ویمن کو 33 رنز سے ہرادیا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پلے آف میں رسائی کیلئے آخری کوشش کرے گی جبکہ اس کا مقابلہ پہلے ہی اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لینے والی سائیڈ ملتان سلطانز سے ہوگا۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا ویمن لیگ پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اسی طرح سپوڑٹس کلچر لے کر آنا پڑے گا۔ اس طرح ہمیں ہماری بچیوں کو کھیل کے میدان میں آگے لانا پڑے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کرو یا مرو کی صورتحال میں ایسے 4 چینجز کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ فیصلے پہلے ہی کر لیتے تو شائد پی ایس ایل ان کے لئے کچھ اور ہوتا۔
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ بہت ضروری اس طرح کی ویمن لیگ کروانا، یہ لیگز کروانے سے ہی ہم ہماری لڑکیوں کو آے لا سکتے ہیں اور ان لیگز سے ہی ہمیں نئےکھلاڑی ملیں گے۔ کب تک ندا ڈار پر امیدلگا کے رکھیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے بہت اہم گیم ہے۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ٹیمز دیکھیں تو ملتان کی بہتر ہے ان پر کوئی پریشر بھی نہیں لیکن پچھلے دو میچز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھے مومنٹم کے ساتھ چل رہی ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہےلیکن کوئٹہ کی ٹرین اب چھوٹ چکی ہے، اب ٹیم میں 4 تبدیلیاں کرنے کا فائدہ نہیں ہوگا یہ سب بہت پہلے کیا ہوتا تو اچھا ہوتا۔ کوئٹہ نے اپنی ٹیم اچھی استعمال نہیں کی اور چلے ہوئے کارتوس زیادہ رکھے ہوئے ہیں۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے آج کا میچ بہت ضروری ہے ، کرو یا مرو کی صورتحال ہے۔ دونوں ٹیمز میں فرق کافی ہے۔ ملتان کی ٹیم زیادہ بہتر ہے اور آج ان پر کوئی پریشر نہیں ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آل آوٹ جانا پڑے گا، لیکن مجھے ان 4 تبدیلیوں کی سمجھ نہیں آئی، نسیم شاہ کو نا کھلانا ، ان کا سب سے اہم بالر ہے عجیب بات ہے۔