(24 نیوز )ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا 263 رنز کا ہدف دیدیا، عثمان خان نے 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری کردی۔
پاکستان سپرلیگ سیزن 8کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے ، سرفراز احمد کی انجری کے باعث محمد نواز کوئٹہ کی کپتانی کر رہے ہیں ۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کا 28 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اہم ہےکیونکہ یہ میچ ہارنے کے بعد ان کی پلے آف مرحلے میں رسائی کی امیدیں ختم ہو جائیں گی، اگر وہ ملتان سلطانز کو شکست دےد یتے ہیں تو پھر ان کی پلے آف مرحلے میں جانے کی امیدیں برقرار رہیں گی۔