سردار یار محمد رند کا بیٹا بارودی سرنگ کے دھماکے میں بال بال بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق چیئرمین بولان میر سردار خان رند بارودی سرنگ کے دھماکے میں بال بال بچ گئے،2 محافظ جاں بحق ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین بولان میر سردار خان رند کے قافلے پر سنی کے مقام بند پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے میں دو محافظ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا جا رہا ہے،دھماکے میں میر سردار خاں رند محفوظ رہے۔
یا درہے کہ میر سردار خان رند ایم پی اے بلوچستان سردار یار محمد رند کے صاحبزادے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی مقبولیت عروج پر ،پارٹی کے پرانے لوگوں کو ٹکٹ دی جائے،ایڈوائزری کونسل کی عمران خان کو سفارش