جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی لئیق خان انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد لئیق خان انتقال کرگئے انہیں اورنگی ٹان کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔
لئیق خان کی نماز جنازہ ان کے داماد دلفراز مروت نے پڑھائی،ان کی نماز جنازہ میں نائب امرائے پاکستان اسداللہ بھٹو ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی قیم کاشف سعید شیخ امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ڈاکٹر اسامہ رضی منعم ظفرخان یونس بارائی امرائے اضلاع غربی وکیماڑی مدثر حسین فضل احد سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان سیاسی وسماجی شخصیات اور عزیز ورشتہ داروں میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے لئیق خان کی خدمات کو زبردست اندازمیں خراچ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لئیق خان نے اپنی زندگی اقامت دین اوراللہ کے بندوں کی خدمت کیلیے وقف کررکھی تھی اللہ تعالی ہمیں ان کی نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ ہرذی نفس کوموت کامزہ چکھنا ہےاللہ تعالی زندگی اورموت اس لیے پیدا کی ہے تاکہ وہ آزمائے کہ کون اچھے عمل کرتاہے لئیق خان سے زمانہ طالب علمیاسمبلی اور اس کے بعد تک ساتھ رہا نیک اوردیانتدار شخص آج ہم سے جدا ہوگیا۔ بعد ازاں جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو اورنگی ٹان کے الفتح قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)کے سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل